اکشے کمار نے نیشنل ایوارڈ واپس کرنے کی پیشکش کر دی

12:05 PM, 25 Apr, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور خطروں کے کھلاڑی جو فلموں میں اپنے ایکشن کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ نیشنل ایوارڈ ملنے کے بعد ان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکار اکشے کمار بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر میں اس ایوارڈ کے لئے حقدار نہیں ہو تو پھر یہ مجھ سے لے لیا جانا چاہیئے۔

اکشے کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے 25 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے اور اس عرصے کے دوران میں نے یہ دیکھا ہے جو بھی نیشنل ایوارڈ حاصل کرتا ہے تو یہ بحث چھڑ جاتی ہے کہ کون اس ایوارڈ کا حقدار تھا اور کون نہیں۔

واضح رہے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو فلم رستم کے لیے بہترین اداکاری کیلئے نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں