بھوپال: بھارت کی عدالت نے طلاق کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر قانونی قرار دے دیا، مدھیہ پردیش کے رہائشی توصیف شیخ کی شادی عرشی خان نامی خاتون سے ہوئی تھی تاہم گھریلو جھگڑے کے بعد اس شوہر کے خلاف انسداد جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کر دیا تھا،اکتوبر 2014میں توصیف شیخ نے اپنی بیوی کو زبانی طلاق دے دی تھی اور ایک قانونی نوٹس کے ذریعے اسے اطلا ع کر دی تھی۔
عرشی خان اس نوٹس کے خلاف عدالت چلی گئی تھی اب عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا اور طلاق کا لعدم قرار دے دی،عرشی کے وکیل نے عدالت میں طلاق کے طریقہ کار غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دیا تھا عدالت نے انکے اس نقطے کو تسلیم کرلیا۔
دوسری طرف آل انڈیا مسلم لا بورڈ نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ عدالت کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ شرعی مسائل پر بغیر مشاورت کے کوئی فیصلہ صادر کر دے۔
بھارتی عدالت نے بیک وقت تین طلاقو ں کو غیر قانونی قرار دے دیا
11:57 AM, 25 Apr, 2017