واشنگٹن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی نائب وزیر خارجہ اور آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹام شینن سے پاکستانی سفارتخانے میں بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا سے باہمی تعلقات کو ایک بار پھر بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ بھی بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔
اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے ختم کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں