لاہور: گرمی کے زور دکھاتے ہی لوڈ شیڈنگ پھر قابو ہو گیا اور عوام ایک بار پھر طویل لوڈشیڈنگ کے امتحان سے گزرنے لگے۔ اس وقت شہروں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 9 سو 50 میگا واٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 2 ہزار 8 سو 50 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ نندی پور سمیت سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 7 سو میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 8 ہزار 4 سو میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں