راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہان ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھے۔
چاروں مجرموں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا اور انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں