جدہ : گھریلو ملازمین کے بنک اکائوںٹ کھولے جائیں گے ؛وزرات لیبر

11:17 AM, 25 Apr, 2017

ریاض:سعودی وزارت لیبر اینڈسوشل ڈویلپمنٹ نے بروز اتوار گھریلوملازمین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا اردہ ظاہرکردیا ہے ۔ جس کے بعد ان کو ماہانہ تنخواہیں ملنے میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی ، ساتھ ہی ساتھ ان کے حقوق کی بھی حفاظت ہوگی ۔ عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا یہ فیصلہ ملازمین کو حفاظت مہیا کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔  

وزارت لیبر کے ترجمان خالد ابو الخیل کاکہنا ہے کہ یہ اقدام گھریلوخادماؤں اور ان کے مالکا ن کے تعلقات بہتر رکھنے ، گھریلو کام کاج کا ماحول بہتر رکھنے ، ملازمت کی سکیورٹی بڑھانے اور حقوق کی فراہمی کے لئے اٹھایا گیا ہے۔جب کہ اس منصوبے کے اطلاق کے بعد مالکان ملازمت کا کنٹریکٹ الیکٹرانک کاغذات کے طریقے سے کرنے کے پابند ہوں گے جوکہ مساند کی ویب سائیٹ (www.musaned.gov.sa) کے ذریعے کیے جائیں گے ، اس کے ذریعے ہر ملازم کی ماہانہ تنخواہیں ظاہر کی جائیں گی اور گھریلو ملازماؤں کے لئے بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے

مزیدخبریں