فرانس کے صدارتی انتخابات میں بھی بنیاد پرستوں کو کامیابی مل گئی

10:48 AM, 25 Apr, 2017

پیرس: فرانس کے صدارتی انتخابات میں کسی کو پچاس فیصد کامیابی نہ ملی، اعتدال پسند نوجوان امیدوار اور قوم پرست امیدوار نے اپنے حریف امیدواروں کو شکست دے دی۔پیرس میں قوم پرست امیدوار کی بنیاد پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
فرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر اعتدال پسند نوجوان امیدوار 'امینیول میکخواں 'اور قوم پرست امیدوار 'ماری لی پین 'نے اپنے حریف امیدواروں کو شکست دے دی۔
امینیول 23.9فیصداورماری لی پین 21.4فیصدووٹوں کے ساتھ کامیابی رہیں۔پہلے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد امیدوار ماری لی پین کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف پیرس میں احتجاج کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو اگ لگادی،،پولیس کی جانب سے ا?نسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مزیدخبریں