متحدہ عرب امارات میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو دوسال تک حج کرنے پر پابندی عائد

09:55 AM, 25 Apr, 2017

دبئی : متحدہ عرب امارات کے محکمہ اوقاف کی جانب سے سرکولر جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو دوسا ل تک حج پرمٹ جاری نہیں کیا جائےگا۔
النفرح کے علاقے میں قائم عمرہ دفتر کے آفیسر کا کہناہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی آفیشل سرکولر ابھی تک نہیں ملا تاہم خبریں سننے میں ضرور آئی ہیں ۔
محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ہونے والے سرکولر کے بعد غیر ملکی شہری جو رواں برس حج کا ارادہ رکھتے تھے ۔شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں