ماڑی پور ٹائروں کے گودام میں شدید آتشزدگی ،کروڑوں روپے کے ٹائر جل کر راکھ بن گئے

08:15 AM, 25 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ٹائروں کے گودام میں  آگ لگ گئی، شہر بھرسے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔

ماڑی پورگیٹ نمبر6 کے قریب ٹائروں کے گودام میں خطر ناک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

چیف فائر آفیسر نےتحسین احمد ماڑی پور کے گودام میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار دے دیا، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا۔چیف فائر آفیسر کے مطابق فائر بریگیڈ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، واٹر باؤزرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

آگ سے مختلف کمپنیوں کے کروڑوں روپے کے ٹائر جل کر راکھ بن گئے ہیں ۔ جبکہ بچ جانے والے ٹائروں کو منتقل کیا جارہاہے ۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہناہے کہ آگ بجھانے میں کم از کم سات سے آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں