ملک میں  مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے :محمداورنگزیب

05:40 PM, 24 Sep, 2024

لاہور : سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے پالیسی ریٹ کم ہورہا ہے ملک بہتری کی جانب جا رہا ہے ۔

 مہنگائی کی شرح میں کمی آئی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتاہے، سی پیک فیز 2 کا آغاز ہونے جارہا ہے، سی پیک فیزون انفرا اسٹرکچر کی تیاری پرمشتمل ہے۔

ان کا مزید کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم کی گئی، امید ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نئے پروگرام کی منظوری دے گا۔

 
 

مزیدخبریں