بھارتی بندررکھوالے بن گئے ، 6 سالہ بچی کی "عزت" بچالی

 بھارتی بندررکھوالے بن گئے ، 6 سالہ بچی کی

 اترپردیش: بھارتی بندروں نے 6 سالہ بچی کی "عزت" بچالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے باغپت میں ملزم بچی کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ سنسان جگہ لے گیا۔

جس دوران بندروں نے اس شخص پر دھاوا بول دیا اور وہ فرار ہوگیا۔بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ایک شخص آیا اور اسے بہلا پھسلا کے اپنے ساتھ لے گیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرا میں اس شخص کو بیٹی کو اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کو لے جانے والے ملزم کی تصاویر حاصل کرلی۔ بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافے پر اسے ہندوستان کے بجائے ریپستان کا نام بھی دیا گیا تھا۔بھارت میں  زیادتی کے واقعات میں کسی صورت کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ خواتین اور بچیاں خوف کا شکار ہو کر زندگی گزارنے میں مجبور ہیں۔

مصنف کے بارے میں