آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگانےوالا ٹک ٹاکر گرفتار

آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگانےوالا ٹک ٹاکر گرفتار

لاہور: پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے  804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی  تھی۔

 ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804  قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مصنف کے بارے میں