وزیراعظم 5 روزہ دورہ امریکہ پر نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم 5 روزہ دورہ امریکہ پر نیویارک پہنچ گئے

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 5 روزہ دورہ امریکہ پر نیویارک پہنچ گئے۔

 وزیر اعظم کے وفد میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل  ہیں. 

وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے. اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلقہ ایس ڈی جی مومنٹ، سلامتی کونسل کی لیڈر شپ دار پیس کے عنوان سے ہائی لیول اوپن ڈیبیٹ اور بڑھتی ہوئی سطح سمندر سے ممکنہ خطرات پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے. 

‎وزیرِ اعظم  فلسطین کے صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں فلسطین میں جاری صہیونی ظلم و جبر کو روکنے اور عالمی برادری کو اس زمرے میں اقدامات کو تیز کرنے کیلئے آمادہ کرنے کے حوالے سے مشاورت ہو گی.  

وزیرِ اعظم دوست ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دار اسلام کے سلطان حسن البلقیہ کہ جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیئے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے.


نیویارک روانگی سے قبل لندن کے کلینک میں شہباز شریف نے اپنا طبعی معائنہ بھی کرایا۔

مصنف کے بارے میں