حزب اللّٰہ نے اپنے کمانڈر کی خیریت سے آگاہ کردیا، اسرائیل کادعویٰ جھوٹا نکلا

10:22 AM, 24 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب  : حزب اللّٰہ نے اپنے کمانڈر کی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے  اسرائیلی فوج کا دعویٰ جھوٹا ثابت کردیا ۔

اسرا ئیلی فوج کی جانب سے  بیروت میں فضائی حملے میں علی کرکی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد حزب اللّٰہ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ اس کے سینئر رہنما علی کرکی خیریت سے ہیں، حزب اللّٰہ جنوبی فرنٹ کے کمانڈر علی کرکی اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔

 
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں 800  سے زیادہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے، بچوں، خواتین سمیت 356 سے زیادہ افراد جاں بحق، 1200  سے زائد زخمی ہوگئے۔

وادی بقاع اور دیگر رہائشی علاقے خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی کے بعد ہزاروں افراد نے محفوظ علاقوں کی طرف انخلا کرلیا، لبنان میں تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کر دیے گئے۔


 
 حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیل پر جوابی راکٹ اور میزائل فائر کیے، تل ابیب کی طرف میزائل داغے، شمالی علاقے کی اسرائیلی فوجی چوکیوں، حیفہ شہر میں رافیل ڈیفنس انڈسٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔اسرائیل نے پورے ملک میں مخصوص ہنگامی حالت نافذ کردی جبکہ حیفہ میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں۔

مزیدخبریں