جوبائیڈن کی اماراتی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

جوبائیڈن کی اماراتی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

نیویارک  : امریکی صدر جو بائیڈن نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل لبنان کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اسرائیل لبنان کشیدگی کم کرنے کے لیے مستقل کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں ایک دن میں کم از کم 356 افراد شہید اور 12 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں