نیویارک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ میں خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے ۔
نیویارک میں جنرل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہناتھا کہ فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل ہے،فلسطینی بھائیوں کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں،پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اجلاس کے دوران وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی پر بھی بات چیت کریں گے ، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آئی ٹی ایکسپورٹس 3.1بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے ہر فورم پر فلسطین کا مسئلہ اٹھایا ہے،وزیراعظم کے دورے کے پاکستان پر بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔