اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیلی ہونے کا خدشہ ہے، جان کربی

اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیلی ہونے کا خدشہ ہے، جان کربی

واشنگٹن : امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیلی ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعے سے مکمل جنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا۔


 ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر واضح کر چکے ہیں کہ ہم نہیں سمجھتے کہ خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ کسی بھی طرح اسرائیل کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کہتے ہیں کہ شمالی اسرائیلی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی واپسی تک آپریشن جاری رہے گا تاہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو جن لوگوں کو واپس ان علاقوں میں لانا چاہتے ہیں کشیدگی میں اضافہ ان کے حق میں بہتر نہیں۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی صورتحال چند روز قبل کے مقابلے میں اب بہت ہی خراب ہو چکی ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان کے مابین کشیدگی جنگ میں تبدیلی ہونے کا خدشہ ہے، تاہم ہمیں اب بھی یقین ہے کہ اس صورتحال کے باوجود بھی مسائل کے سفارتی حل کیلئے وقت اور مواقع ضرور موجود ہوں گے اور ہم اسی پر کام کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں