کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے: اٹک جیل انتظامیہ کی عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے سے معذرت 

11:51 PM, 24 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اٹک: اٹک جیل انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج اسلام آباد کچہری میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے سینئر سول جج قدرت اللہ کو لکھی درخواست میں کہا گیا ہے ہے کہ عمران خان کا سائفر کیس میں ٹرائل جیل میں ہورہا ہے۔

عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں اور سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ان کا جیل سےدوسری جگہ منتقل کرنا سیکورٹی رسک ہوسکتا ہے۔

آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دوران عدت نکاح کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنے سے چھوٹ دی جائے کیونکہ اٹک سے اسلام آباد تک کا رستہ طویل ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو لکھا تھا کہ ہے کہ ملزم عمران خان کو عدالت پیش کرنے احکامات جاری ہوۓ ہیں ۔ 

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے لکھا تھا کہ سینئر سول جج قدرت اللہ نے عمران خان کو 25 ستمبر کو عدت میں نکاح کے کیس میں اٹک جیل سے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

مزیدخبریں