عمران خان کی آج عدالت میں طلبی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اٹک جیل انتظامیہ کو خط

11:23 PM, 24 Sep, 2023

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدت کے دوران نکاح کیس میں کل اسلام آباد کچہری میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان کو پیش کیا گیا تو وہ 5 اگست کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے  اور وہ 51 دن بعد کھلی فضا میں سانس لیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو لکھا ہے کہ  ملزم عمران خان کو عدالت پیش کرنے احکامات جاری ہوۓ ہیں ۔ 

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے لکھا کہ سینئر سول جج قدرت اللہ نے عمران خان کو 25 ستمبر کو عدت میں نکاح کے کیس میں اٹک جیل سے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

مزیدخبریں