نواز شریف جیل نہیں جائیں گے، عدالت کے سامنے سرنڈرکرنا ہوگا: ماہر قانون

10:53 PM, 24 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق اٹارنی جنرل رہنے والے اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آ کر جیل نہیں جانا ہو گا بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔

اشتر اوصاف نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ نواز شریف کو لاہور سے اسلام آباد آنے کے لیے راہداری ریمانڈ حاصل کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس فیصلے کے خلاف بھی اپیل پہلے سے دائر ہو چکی ہے اب انھیں صرف عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکیل شعیب شاہین سابق اٹارنی جنرل کی دلیل سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نہ صرف العزیزیہ میں بلکہ ایون فیلڈ کیس میں بھی اشتہاری مجرم ہیں اور قانون کی نظر میں وہ جہاں کہیں بھی نظر آئیں تو انہیں انٹرپول کے ذریعے بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق یہ اور بات ہے کہ حکومت نے انہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں