مجھے فون کیوں کیا؟ جسٹس سردار طارق مسعود کا سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار ناراضی

09:33 PM, 24 Sep, 2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فون کرنے پر ناراض ہوگئے۔ خط لکھ کر اظہار ناراضی کیا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق 5 ستمبر کو اس وقت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس سردار طارق کو فون کیا اور ان کو کہا کہ آپ کے خلاف شکایت آئی ہے اس کا کیا کرنا ہے۔ 

جسٹس سردار طارق مسعود نے اگلے روز خط لکھا اور کہا کہ آپ نے شکایت پر مجھ سے بات کرکے شرمناک صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ آپ کو مجھ سے بات کرنے کی بجائے شکایت سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنا چاہیے تھی۔ 

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ جناب چیف جسٹس آپ نے یہ بھی پوچھا کہ مسزآمنہ ملک کی شکایت آئی ہے اس کا کیا کرنا ہے۔ 

سردار طارق مسعود نے لکھا کہ جناب چیف جسٹس آپ کا میرے خلاف شکایت پر مجھ سے بات کرنا مناسب نہیں تھا۔ جناب چیف جسٹس آپ مسز آمنہ ملک کی شکایت جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھتے۔ میں نہیں چاہتا کہ مجھ پر آپ سے احسان لینے کا اور ایک اور اضافی الزام لگ جائے۔ 

سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کی نقول سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ارکان کو بھی ارسال کی تھیں۔ 

مزیدخبریں