کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی مشکلات مزید بڑھتی دیکھ رہا ہوں۔ انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے۔
اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ انتخابات جنوری کے آخری اتوار کو ہوں گے۔ا لیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان بلاول بھٹو کے دباؤ پر کیا۔سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف ایم کیو ایم، ن لیگ اور جی ڈی اے کا اتحاد ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آئیں گے یا نہیں یہ حالات پر منحصر ہے،آخرکار انہیں آنا تو پڑے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین کی مشکلات مزید بڑھتی ہوئی دیکھ رہا ہوں۔ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا۔