مرد کی سب سے اچھی تربیت بیوی کرتی ہے: خلیل الرحمن قمر

مرد کی سب سے اچھی تربیت بیوی کرتی ہے: خلیل الرحمن قمر

لاہور:معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے شادی شدہ مردوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے کہ شوہر کبھی بیوی پر رعب ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔ 


خلیل الرحمٰن قمر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مرد کی زندگی میں بیوی کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک اچھی بیوی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور میں یہ بات نہیں مانتا کہ ایک مرد کی بیوی کے علاوہ کوئی اور اچھی تربیت کرتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بیویوں سے محبت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں تو آپ زندگی میں ہمیشہ خود کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔

مصنف کے بارے میں