کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے  گرد گھیرا تنگ ،کریک ڈائون میں 63 ملزمان  گرفتار 39 مقدمات درج 

کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے  گرد گھیرا تنگ ،کریک ڈائون میں 63 ملزمان  گرفتار 39 مقدمات درج 

اسلام آباد :ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کرنسی سمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھرمیں  کریک ڈائون جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔

ان چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان کامزید کہنا تھاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔