لاہور: صوبے میں آشوب چشم کی وباءکی وجہ سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔
آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وجہ سے ہسپتالوں میں رش بھی بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں آشوب چشم کی وباء کی حفاظتی تدابیر اورسدباب کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا۔
اس میں سیکرٹری صحت بریفنگ دیں گے۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،ڈاکٹرجمال ناصراورمتعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے