ڈینگی کے وار جاری،  126 نئے کیسز رپورٹ

 ڈینگی کے وار جاری،  126 نئے کیسز رپورٹ

لاہور، راولپنڈی: پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ  ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 126 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے۔شہربھر  میں ڈینگی 1417 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔


شہر میں گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 42 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق  رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 3522 تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوچکے ہیں۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 120 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 42 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک   ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک عمارت کو بھی سیل کیا گیا ہے۔اب تک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3204 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 549 عمارتوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔


علاوہ ازیں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 5، ضلع شرقی میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع ملیر میں 2 اور ضلع وسطی میں 1 کیس رپورٹ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں