آج کل کوئی ہراسانی سے متعلق بات نہیں کرتا لیکن اگر کوئی کرے اسے ضرور سنا جانا چاہیے:عفت عمر

10:27 AM, 24 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:نامور اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر کاکہنا ہےکہ آج کل کوئی ہراسانی سے متعلق بات نہیں کرتا لیکن اگر کوئی کرے اسے ضرور سنا جانا چاہیے۔

اداکارہ عفت عمر نے  ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے کیریئر، خواتین کے حقوق اور دیگر مختلف موضوعات سے متعلق بات کی۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ آج کل کوئی ہراسانی سے متعلق بات نہیں کرتا لیکن اگر کوئی کرے اسے ضرور سنا جانا چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ  جنسی ہراسگی   بہت بڑا مسئلہ ہے۔

 اس پر بات کرنی چاہیے، میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہوں اور میں نے کئی لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے مرد اور خواتین ہراسگی پر بات نہیں کر سکتے، لیکن جب وہ اس موضوع پر بات کریں تو ان کی بات سنی جانی چاہیے، اس مسئلے کو ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جن کے ساتھ ہراسگی ہو رہی ہے انہیں کھلے عام اس شخص کا نام لینا چاہیے تاکہ وہ آئندہ ایسا عمل کرنے سے قبل خوف محسوس کرے۔

مزیدخبریں