شیخوپورہ: مسافر ٹرین ٹریک پرکھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔قلعہ ستار شاہ سٹیشن کےقریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔
میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آگئی جس پر پہلے سے ٹرین کھڑی تھی، مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر زخمی ہوئے، 5 زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔