بھارت کے چاند مشن ’چندریان‘ میں خرابی،سگنل آنا بند، رابطہ منقطع

08:26 AM, 24 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بھارت کے چاند مشن ’چندریان‘ میں خرابی کی وجہ سے سگنل آنا بند ہوگئے ہیں اور رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔  بھارت کے چاند مشن کو خرابی کا سامنا کرنا پڑ گیا، بھارتی خلائی ایجنسی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔


بھاری خلائی ایجنسی کے مطابق مون لینڈر نے کامیاب مشن کے بعد ویک اپ کال کو مس کیا، چندریان مشن تھری کا لینڈر اور روور چاند کے تاریک حصے سے واپس نہیں آسکا۔پرگیان روور کو بیٹری چارج اور ریسیور کے ساتھ سلیپ موڈ میں سیٹ کیا گیا تھا۔


خلائی ایجنسی کے مطابق رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔بھارتی خلائی ایجنسی  اسروکے مطابق چاند کے جنوبی قطب پر شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے اوراس وجہ سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔چندریان 3 مشن اگست میں چاند کی جنوبی سطح پر اترا تھا، اس سے دو ہفتے تک ڈیٹا اور تصاویر موصول ہوتی رہیں، جس کے بعد مشن کو سلیپ موڈ میں کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں