بی آئی ٹی نیب کے ریڈار پر آگئی

 بی آئی ٹی نیب کے ریڈار پر آگئی

پشاور :قومی احتساب بیورو (نیب)  نے خیبر پختونخوا   کے میگا پروجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)  میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب  کی جانب سے  خیبر پختونخوا حکومت کو خط جاری کیا گیا ہے جس میں بی آر ٹی منصوبے کی فیزیبلٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کے انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ  فراہم کرنے کا حکم دیاگیا ہے  ، اس کے علاوہ  نیب نے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی کو  بھی خط لکھا ہے اور بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

نیب نےخط میں کہاہے کہ ایشیا ئی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے بی آر ٹی کے لیے حاصل کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں، خط کے ذریعے نیب نے صوبائی حکومت سے تمام ادائیگیوں کے انٹیرم پیمنٹ سرٹیفکیٹس کا بھی تمام ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

نیب نے  بی آر ٹی کی دیکھ بھال، تعمیر و مرمت اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے ۔بی آر ٹی قرضے کی تقسیم کا طریقہ کار اور پریکیورمنٹ رولز کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔نیب کی طرف سےلکھے گئے خط میں کہا گیا ہے  کہ بی آر ٹی منصوبے کی 2013سے 2022 تک کی ابتدائی اور حتمی رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔

نیب نے صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور لون اور پروجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے کیے گئے معاہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔