لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی یقینی ہوگئی ہے۔ اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وطن واپسی پر وہ سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے پر مفتاح اسماعیل کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا لیکن وہ حکومتی معاشی ٹیم کا حصہ رہے ہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا جو لندن میں ہوئی۔