رحیم یار خان : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 4 لوگوں نے بند کمرے میں بیٹھ کر مجھے قتل کروانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن میں موت سے نہیں ڈرتا اپنی جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی کی فکر ہے۔
رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ 17سال بعد ہماری انڈسٹری اوپر آرہی تھی، ہماری دولت میں اضافہ ہورہا تھا۔ ہمارے ٹیکس کلکیشن نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ شہباز شریف نے ملکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا اقرار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پھر سے کہتا ہوں جب تک جان ہے عوام کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرونگا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا۔ن لیگ کی حکومت میں اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز پر پاکستان سے بھاگا تھا۔ میں ان چوروں کی حکومت کو کبھی قبول نہیں کرونگا۔ساری قوم سے کہتا ہوں خوف کے بت کو توڑ دو۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی پیسہ لوٹا ہے وہ باہر کے ملکوں میں چھپایا ہوا۔ ان کو باہر کے لوگ پیسہ نہیں دے رہے، کیونکہ ان کے پیسے باہر کے ملکوں میں پڑے ہیں۔ جو بھی آپ کو پیسہ دیگا وہ ہماری آزادی کا سودا کریگا۔ 11سو ارب کی چوری قبول کر لیں تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔چور ہم پر مسلط رہے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ باہر کے ملکوں میں جا کر کہتا ہے سیلاب کی وجہ سے ہمارا دیوالیہ نکل گیا ہے۔ آزای پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی جاتی، آزادی کے لیے قربانیاں دی جاتی ہیں۔ ایک طرف یہ کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں دوسری طرف نیب سے 11سو ارب روپیہ معاف کرایا ہے۔