ننھےبچے کی خوشی آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ لے آئے گی

08:34 PM, 24 Sep, 2022

باپ  کے  اپنے بیٹے سے  محبت  کے اظہار کے الگ انداز نے لوگوں کے دل جیت لیئے ۔ ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں  ایک باپ کو اپنے بیٹے کے لیے ایک خوبصورت پلے ہاؤس بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور اندازہ لگائیں کہ اس میں لفٹ بھی لگائی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق  یہ ویڈیو  جمعرات کو ٹویٹر پر ڈینی ڈیرنے نامی صارف کی طرف سے شیئر  کی گئی ،  کیپشن میں لکھا ہے، "اس والد نے اپنے بیٹے کو لفٹ کے ساتھ پلے ہاؤس بنایا اور بچے کا ردعمل خالص خوشی ہے۔" ویڈیو کو امگور/ٹورمالین نامی صارف نے کریڈٹ کیا ہے۔

دیڈیو کا آغاز ایک چھوٹے سے بچے کے ساتھ ہوتا ہے جو لکڑی کی لفٹ کے اوپر کھڑا مسکراتا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہے   اس کے والد لفٹ سے بندھی رسی کو کھینچتے ہیں، جس سے بچہ اس پلے ہاؤس تک پہنچ جاتا ہے جو اس کے والد نے اس کے لیے بنایا تھا۔

پلے ہاؤس پہنچنے کے بعد ننھے  بچے  کی خوشی دیدنی ہے وہ دونوں ہاتھوں سے تالیاں بجاتا ہے۔ لفٹ کی رسی کھینچنے والا  آہستہ آہستہ لفٹ کو زمین پر لے جاتا ہےجس پر بچہ  ایک بار پھر خوشی سے تالیاں بجاتا ہے۔

This Dad built his son a playhouse with an elevator and the baby's reaction is pure joy.

???? Imgur/Tourmalin pic.twitter.com/zTlWxKf7fc
— Danny Deraney (@DannyDeraney) September 22, 2022

ویڈیو  کو شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو کو 3.4 ملین سے زیادہ ویوز اور 1.9 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ پوسٹ پر 23,000 سے زیادہ ری ٹویٹس  جن میں سارفین مزےمزے کے تبصرے کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں