عائشہ عمر کا نیا گانا " تیرے عشق میں" ریلیز کردیا گیا

08:07 PM, 24 Sep, 2022

اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔


تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے  انسٹاگرام پرسٹوری شیئر کرکے مداحوں کواپنے نئے گانے " تیرے عشق میں" کی ریلیز کے حوالے سے آگاہ کیا ۔اس سے پہلے بھی  محتلف  گلوکار یہ گانا گاچکے ہیں، سب سے پہلے یہ گانا علن فقیر اور محمد علی شہکی نے پیش کیاتھا۔عائشہ عمر نے اسے  منفرد انداز میں پیش کیا ہے  اور یہ گانا کافی مقبول ہو رہا ہے ۔ 

عائشہ عمر گلوکاری کے علاوہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،ان میں بلبل، ڈولی کی آئے گی بارات، میری ذات زرا بے نشان، زندگی گلزار ہے سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

مزیدخبریں