پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف کی اہم ملاقات جاری

07:51 PM, 24 Sep, 2022

لندن : وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات   جاری  ہے ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے پر گفتگو سرفہرست ہے ۔ 

  ذرائع   کے مطابق  ملاقات میں پنجاب حکومت کے خاتمے کے لیے اقدامات سے متعلق غور  ،آئندہ عام انتخابات کرانے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے،مظاہروں کے پیش نظر ملاقات کے مقام اور دیگر سرگرمیوں کو خفیہ رکھا گیا ہے،  لندن ہائی کمیشن یا پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کی آمد کی کوئی خبر جاری نہیں ہوئی۔

واضح رہے شہباز شریف آج دورہ امریکہ سے لندن پہنچے ہیں

مزیدخبریں