پاکستان نے جولائی میں آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کے طور پر 200 ملین ڈالر کمائے،پی بی ایس

07:39 PM, 24 Sep, 2022

مالی سال (2022-2023) کا پہلا مہینہ  پاکستان کے آئی ٹی ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بہت اچھا رہا, کیونکہ اس نے مختلف ممالک میں مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات فراہم کر کے 199.100 ملین ڈالر کمائے ,جن میں زیادہ تر فری لانسرز کی ادائیگی شامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 195.996 ملین ڈالر کے مقابلے میں یہ 1.58 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

رواں ماہ کے دوران، کمپیوٹر سروسز میں 5.77 فیصد اضافہ ہوا ، سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 27.40 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو اس سال 0.219 ملین ڈالر سے 0.159 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ جبکہ ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 8.77 فیصد اضافہ ہوا، 53.830 ملین ڈالر سے 58.551 ملین ڈالر رہی 

رپورٹ میں توقع  ظاہر کی گئی کہ پاکستان کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) کے شعبوں میں یہ نمو جاری رہے گی ،  AlphaBeta کی ایک رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ اگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے تو 2030 تک پاکستان میں سالانہ 9.7 ٹریلین روپے ($59.7 بلین) مالیت کی اقتصادی قدر پیدا ہو سکتی ہے۔

مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کی برآمدات 95.68 فیصد کم ہو کر 0.162 ملین ڈالر سے 0.007 ملین ڈالر رہ گئیں جبکہ کمپیوٹر سافٹ ویئر سروسز کی برآمدات اور درآمدات میں 31.41 فیصد اضافہ ہوا، جو 35.039 ملین ڈالر سے 46.044 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، دیگر کمپیوٹر سروسز کی برآمدات 11.15 فیصد کم ہو کر 61.206 ملین ڈالر سے 54.379 ملین ڈالر رہ گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ماہ کے دوران انفارمیشن سروسز کی ایکسپورٹ بھی 6.45 فیصد کم ہو کر 0.310 ملین ڈالر سے کم ہو کر 0.290 ملین ڈالر رہ گئی۔ انفارمیشن سروسز میں انفارمیشن سے متعلقہ سروسز کی برآمدات 2.39 فیصد کم ہو کر 0.209 ملین ڈالر سے 0.204 ملین ڈالر رہ گئیں جبکہ دیگر انفارمیشن سروسز کی ایکسپورٹ 14.85 فیصد کم ہو کر 0.101 ملین ڈالر سے 0.86 ملین ڈالر رہ گئی۔

دوسری جانب ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں بھی 12.29 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ یہ 45.230 ملین ڈالر سے کم ہو کر 39.670 ملین ڈالر رہ گئی ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں سے اس ماہ کے دوران کال سینٹرز کی خدمات کی برآمدات میں 23.90 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس کی برآمدات 11.954 ملین ڈالر سے بڑھ کر 14.811 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات 25.29 فیصد کم ہو کر 33.276 ملین ڈالر سے بڑھ کر 24.859 ملین ڈالر ہو گئیں۔  

مزیدخبریں