نواز شریف کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا ، چودھری پرویز الہی

05:35 PM, 24 Sep, 2022

 سیالکوٹ : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی  کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان آتے ہی پکڑا جائیگا،

وزیر اعلی پنجاب  چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے  کہ یہ ڈرامے کرتے تھے  کہ شہباز شریف آئے گا تو سب ٹھیک ہو جا ئیے گا، شہباز شریف نے سیلاب زدگان کو کوئی پیسہ نہیں  دیا  ے گا ، شہباز شریف جتنے جھوٹ بولتا ہے، کوئی نہیں بولتا، 

 چودھری پرویز الہی  نے کہا میں نے  2002 میں  اعلان کیا تھا کہ میٹرک تک کتابیں فری کردیں گے، اب  بی اے تک تعلیم اور کتابیں فری فراہم کرنے کا اعلان کررہا ہوں ،  بچیوں کو 300 تک سکالر شپ دونگا تاکہ وہ آسانی سے تعلیم حاصل کر سکیں، دینی سجکیٹ ہم  نے لازمی قرار دیدیا ہے،  

  چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ 1122بھی میرا بنایا ہوا ادارہ ہے، سیلاب میں اس نے بہت کام کیا ہے،  مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ عوام  بجلی اور گیس کے بل عوام جلانے پر مجبور ہیں ۔ ہماری کوشش ہوگی ہم زیادہ سے زیادہ عوام کے لیے سہولتیں پیدا کریں، ہم  لوگوں  کی تنخواہیں بڑھائینگے، 

وزیر اعلی پنجاب  نے مزید کہا  سیال کوٹ کو ڈیڑھ ارب کے  منصوبے دے کر جارہا ہوں جو مکمل ہونگے،  انہوں نے کہا عمران خان ایک نیک نیت آدمی ہے،  عمران خان کے اندر کام کرنے کا جذبہ ہے، حیران ہوں، شہباز شریف نے پنجاب  میں کوئی کام نہیں کیا،    چودھری پرویز الہی کاکسانون کو درپیش مسائل بارے کہنا تھا کہ کسانوں کے ہم ایسے کام کرینگے جس سے انہیں بہت فائدہ ہوگا،  

مزیدخبریں