72 وزراءپر رٹ دائر، مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑ کر بھی معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے: شیخ رشید

72 وزراءپر رٹ دائر، مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑ کر بھی معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 72وزراءپر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی، مفتاح اور اسحاق ڈار ملک کر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کیلئے آ رہے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔ دنیا میں پیٹرول ستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔‘

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کیلئے کی گئیں۔ جس دن فرد جرم لگنی تھی اس دن شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی۔ جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی، 72 وزراءپر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔‘ 

مصنف کے بارے میں