کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق قومی ٹیم کی تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد مڈل آرڈر بلے بازوں کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ قدرت کا نظام ہے، کبھی جیتیں کبھی ہاریں۔
ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے اور ہمیں اس کو سپورٹ کرنا ہے، آپ مڈل آرڈر پر مسلسل بات کر کے ہمارے ذہن کو متاثر کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جا رہا ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کل ہم جیتے آج وہ، جس روز جس کے پلان چلیں گے وہ کامیاب ہو گا، ٹیم کے تمام کھلاڑی سیریز کے آئندہ میچز میں بھرپور کم بیک کیلئے پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز سات میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا۔
ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کی حمایت میں سامنے آ گئے
12:02 PM, 24 Sep, 2022