ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد

ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد

اسلام آباد: ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے، ان کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ 
انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کریں۔ 
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد، آئی جی اسلام آباد کا نوٹس۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مرحوم این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کئے جائیں گے۔ اللہ کریم مرحوم کو غریق رحمت کرے۔ آمین۔‘ 

مصنف کے بارے میں