حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے دعا بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت

06:51 PM, 24 Sep, 2021

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے دعا بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بیٹے کی ولادت پر حلیم عادل شیخ نے اپنی پارٹی کی ایم پی اے دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے۔ شادی 2018 کے الیکشن کے بعد کی۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویر کے پیچھے لگے بیک ڈراپ میں کامل حلیم شیخ تحریر ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انہوں نے دعا بھٹو سے شادی کی ہے اور ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ جب چاہتے اپنی شادی کو ظاہر کر سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی دعا بھٹو سے شادی 2018 کے الیکشن کے بعد ہوئی ہے۔

مزیدخبریں