سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے کمی

06:05 PM, 24 Sep, 2021

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کے قیمت 97 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

 صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 172 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 753 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1772 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 214روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں