چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم نے بڑی خوشخبری سنادی 

Naya Pakistan,NP Housing Scheme Multan Raod,Pakistan Naya Pakistan Housing Scheme

کراچی :وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نےملاقات کی ،چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو ملک میں کم قیمت رہائش کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے بنا چکے ہیں جس کے ذریعے غریب عوام صرف ماہانہ کرایے جتنی رقم ادا کر کے گھر کے مالک بن سکتے ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ملاقات میںوزیر اعظم عمران خان نے کہا کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایاغریب آدمی اب کرائے کی بجائے گھر کی اقساط دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔

ملاقات میں چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو ملک میں کم قیمت رہائش کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ دی کہ مارٹگیج فنانسنگ کیلئے سٹیٹ بنک نے 69 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔