اسلام آباد:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال پر جہاں ناراض اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی تلوار لٹکا رکھی ہے وہیں جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی جس میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی پیکجز اور ساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ ،معدنی ترقیاتی پروگرام پر گفتگو کی گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی بات چیت کی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی جام کمال پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔
واضح رہے گزشتہ روز ناراض اراکین نے جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی صورت واپس نہ لینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جام کمال جنتی چاہیں کوشش کر لیں اب ان کیخلاف فیصلہ ہو چکا ،جام کمال کے پاس اکتوبر کا صرف پہلا ہفتہ ہے اس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں دما دم مست قلندر ہو گا ۔