امارات اسلامی افغانستان کے گورنر نے نئی مثال قائم کر دی ،ریاست مدینہ کی یاد تازہ

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل :امارارت اسلامی افغانستان کے صوبہ کنٹر کے گورنر نے ایک نئی مثال قائم کر دی ،سڑک پر سوئے شخص کو دیکھ کر وہیں کھڑے ہوگئے اوراپنے ساتھ چلنے کیلئے مجبور کر تے رہے ۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات اسلامی افغانستان کے صوبہ کنڑ  میں عبوری گورنر  کی  جانب سے  بوڑھے شخص کی زمین پر نہ سونے اور ساتھ چلنے کےلیے منت سماجت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،افغان صوبہ کنٹر کے گورنر نے کہا اگر آپ اس طر ح سڑک پر سوئیں گے تو اللہ کو کیا جواب دونگا ؟

صوبہ کنٹر کے گورنر نے کہا آپ ہمارے ساتھ چلیں ،آپ کا بہترین خیال رکھا جائے گا ،لیکن اگر آپ اسی طرح یہاں بے یارو مددگار زمین پر لیٹے رہے تو اللہ کے ہاں کیا جواب دینگے ۔