کراچی: سندھ بھر میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے لیے لیا گیا ٹیسٹ 99 فیصد سے زائد امیدوار پاس نہیں کر سکے۔
ٹیسٹ میں پورے صوبے سے ایک لاکھ 60ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ جن میں سے 32 ہزار 5 سو 10 جونیئر اسکول ٹیچرز کو بھرتی کیا جانا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ بھرتیوں کے لیے صرف 0.78 امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نتائج کے بعد ٹیسٹ دوبارہ کروانے یا پاسنگ مارکس کم کرنے پر غور کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم سعید غنی نے مئی 2021 میں کہا تھا کہ صوبے میں 37 ہزاراساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26 ستمبر کے درمیانی عرصے میں لیے گئے تھے۔ مجموعی طور پر3 لاکھ 72 ہزار سے زائد امیدوار نے ٹیسٹ کیلئے اپلائی کیا تھا۔