بھارت زیادہ ہتھیارجمع کرکےخطےمیں بالادستی چاہتاہے:وزیر اعظم عمران خان 

04:40 PM, 24 Sep, 2021

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاکہناہے پڑوسی ممالک کےساتھ مل کرافغانستان کو تسلیم کرنے کافیصلہ کریں گے،سابق حکومتوں کی ناکامیوں سےافغانستان کوانسانی بحران کاسامناہے۔

 امریکی جریدےنیوزویک کوانٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا بھارت زیادہ ہتھیارجمع کرکےخطےمیں بالادستی چاہتاہے،پاکستان کودھمکاناچاہتاہے، بھارت کی 70فیصدفوجی قوت پاکستان کیخلاف تعینات ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت کوجدیدٹیکنالوجی اورہتھیاروں کی فراہمی پرپاکستان کوتشویش ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا پرامن افغانستان پاکستان کےمفادمیں ہے،افغانستان میں مستقل حکومت کاقیام جلد کیے جانے کی امیدہے،افغانستان کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا پڑوسی ممالک کیساتھ مل کر ہی افغانستان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرینگے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا  طالبان امن کیلئےامریکاکےشراکت دارہوسکتےہیں،خطےمیں امن کیلئےامریکااورعلاقےکی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے،افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا کے بھارت سے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کے سوال پر عمران خان نے کہا بھارت زیادہ ہتھیارجمع کرکےخطےمیں بالادستی چاہتاہے،پاکستان کودھمکاناچاہتاہے،انہوں نے کہا بھارت کی 70فیصدفوجی قوت پاکستان کیخلاف تعینات ہے۔

عمران خان نے نشاندہی کی کہ بھارت کوجدیدٹیکنالوجی اورہتھیاروں کی  فراہمی سےخطےمیں ہتھیاروں کی دوڑشروع ہوگی،بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا بھارت میں انتہاپسند ہندوتوا  نظریات سے اسلافوبیا پھیلا،مقبوضہ کشمیر  اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا،عالمی برادری کو بھارت میں ہونے والے اقلیتوں کیخلاف مظالم کیلئے نوٹس لینا چاہیے ۔

مزیدخبریں