اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئے 20.7 ارب روپے کی لاگت کا انفراسٹرکچر پراجیکٹ منظور کر لیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمرا ن خان کراچی سرکلر ریلوے کے میگا پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی پیکج کا حصہ ہے۔
<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">ECNEC just approved the Rs. 20.7 billion infrastructure project for karachi circular railway (KCR). PM <a href="https://twitter.com/ImranKhanPTI?ref_src=twsrc%5Etfw">@ImranKhanPTI</a> will be the chief guest at the ground breaking ceremony for the project in Karachi next week inshallah</p>— Asad Umar (@Asad_Umar) <a href="https://twitter.com/Asad_Umar/status/1441282508537008133?ref_src=twsrc%5Etfw">September 24, 2021</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>
یاد رہے کہ گزششہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 20.715 بلین روپے مالیتی کراچی سرکلر ریلویز کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوایا تھا۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سے متعلق کراچی سرکلر ریلوے کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر (فلائی اوور/انڈر پاس اسٹرکچر)کے لیے 20.715ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا ۔
مجوزہ تعمیراتی ڈھانچے ڈرگ روڈ سے کراچی سٹی اسٹیشن تک کے سی آر لوپ سے واقع 22 لیول کراسنگز کو ختم کرنے میں مدد کریں گے اور اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک قابل اعتماد نظام میسر آ ئے گا۔