جیمز بانڈسیریز کی 25 ویں فلم کا پریمیئر شو اگلے ہفتے ہوگا

01:51 PM, 24 Sep, 2021

ہالی وڈ: جیمز بانڈسیریز کی اگلی فلم کا پریمیئر آئندہ ہفتے ہوگا ۔ نوٹائم ٹو ڈائی  کے پریمیئر شو میں برطانوی شہزاد ہ چارلس اور ولیم  شرکت کریں گے ۔فلم کو برطانوی سینما گھروں میں آٹھ اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ  کی اگلی فلم " نو ٹائم ٹو ڈائی " کا پریمیئر فلم کی ریلیز کے چھ سال اور کورونا کی وبا کی وجہ سے 18 ماہ کی تاخیر سے آئندہ ہفتے منعقد کیا  جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی شاہی خاندان اور کوورنا کی جنگ لڑنے والے ہیروز کو ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو دیکھنے کے لیے لندن کے رویل البرٹ ہال میں مدعو کیا گیا ہے۔ پُراسرار کردار نبھانے والے ہالی وڈ اداکار ڈینیئل کریگ کو ان کے مداح اس فلم میں آخری بار دیکھیں گے۔ اس فلم کا پریمیئر تین مرتبہ یعنی مارچ اور نومبر 2020 اور رواں سال اپریل میں موخر کر دیا گیا تھا۔

فلم کے پریمیئر شو میں ڈینئل کریگ اور ان کے ساتھی اداکار رامی میلیک اور لیا سیڈاؤکس ریڈ کارپٹ پر شہزادہ چارلس اور ولیم کے ساتھ اس فلم کی نمائش میں موجود ہوں گے جس کے دو دن بعد اسےبرطانوی سینما گھروں میں اور پوری دنیا میں آٹھ اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اس پریمیئر شو میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور مسلح افواج کے اہلکار بھی شرکت کریں گے جن کی خدمات کے اعتراف کے لیے انہیں برطانیہ بھر میں دیگر 10 پریمیئرز میں بھی مدعو کیا گیا ہے۔
فرینچائز پروڈیوسر باربرا بروکولی کا ’نو ٹائم ٹو ڈائے: دا آفیشل جیمز بانڈ پوڈکاسٹ‘ کی رواں ماہ ریلیز پر کہنا تھا کہ ’ہم اس فلم کی تھیٹرز میں نمائش کے لیے ناقابل یقین حد تک خوش ہیں۔ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہم اس فلم کے ذریعے اپنے ہر دلعزیز اداکار کو آخری مرتبہ جیمز بانڈ کے روپ میں دیکھیں گے ۔

مزیدخبریں