ریپ ملزم کی ضمانت 6 ماہ تک خواتین کے کپڑے دھونے کی شرط پر منظور  

01:16 PM, 24 Sep, 2021

نئی دہلی: بھارت کی ایک عدالت نے ایک خاتون کیساتھ ریپ کی کوشش کرنے والے شخص کی ضمانت منظور کر لی ہے، تاہم اس کیلئے ملزم پر لازم ہوگا کہ وہ آئندہ چھ ماہ تک تمام گاؤں کی عورتوں کے کپڑے دھوئے۔ اس گاؤں میں لگ بھگ 2 ہزار خواتین رہتی ہیں۔

تفصیل کے مطابق بھارت کی ایک عدالت نے ریپ ملزم کو انوکھی سزا دے کر میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ کچھ لوگ اسے قانون کیساتھ مذاق قرار دے رہے ہیں تاہم گاؤں کی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں، ایسے شخص کی یہی سزا ہونی چاہیے۔

ریپ کے الزام میں گرفتار اس ملزم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اسے ضمانت دی جائے، عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم ضمانت کا حقدار ہے لیکن یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے ضروری ہوگا وہ اپنے گاؤں کے خواتین کے چھ ماہ تک کپڑے دھوئے، اس کام کیلئے صابن یا صرف کا جو بھی خرچ آئے گا، وہ بھی اسے ہی ادا کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپ کیس کا ضمانت کا یہ دلچسپ فیصلہ بھارتی ریاست بہار کے ماجوڑ گاؤں کے رہائشی للن کمار کے کیس میں دیا ہے۔ ملزم کا پیشہ ہی لوگوں کے کپڑے دھونا ہے۔ دھوبی للن کمار کی گرفتاری رواں سال اپریل میں لائی گئی تھی، جب اس نے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

مزیدخبریں